سوات (این این آئی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر
پختونخواہ انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کو امن، ترقی اور خوشحالی سے ہمکنار کرنا حکومت کا فرض ہے، پاکستان تحریک انصاف سے لوٹ مار کا حساب لیں گے۔ وہ ہفتہ کو پی ٹی آئی کی 14 سالہ نااہل حکومت کے خاتمے کی خوشی میں ضلع اپر سوات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے یوم نجات اور ایک بڑے شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ضلعی ناظم اعلیٰ سوات جمال ناصر خان نے اپنے خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کی قیادت اور بڑی تعداد میں کارکن بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختو نخواہ انجینئر امیر مقام نے ناظم اعلیٰ اور ان کے ہزاروں ساتھیوں اور اہل خانہ کا خیر مقدم کیا۔

