لندن(یو این پی)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میںقومی ٹیم آسٹریلیا کےخلاف آج (بدھ کو) مد مقابل ہوگی ۔میچ گراس روڈلیسٹر میں پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے کھیلا جائے گا۔خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آج(بدھ کو )تین میچز کھیلے جائیںگے ۔ میچزکنٹری گراﺅنڈ برسٹول، کنٹری گراﺅنڈ ڈربی اورگراس روڈلیسٹر میں کھیلے جائیں گے۔ تینوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہونگے۔ورلڈ کپ کا13 واں میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیانکنٹری گراﺅنڈ برسٹول میںکھیلا جائے گا۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا14واں میچ بھارت اور سری لنکاکی ٹیموں میں کھیلا جائے گا جو کنٹری گراﺅنڈ ڈربی میں ہوگا جبکہ میگا ایونٹ میں 15 واں میچ میںآسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی جوگراس روڈلیسٹر میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کا یہ چوتھا میچ ہوگا پہلے تینوں میچوں میں وویمنز قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔