تازہ تر ین

عوامی تحریک اول،جے یو آئی ف دوئم ،سنی اتحاد کونسل سوئم ،جماعت اسلامی چہارم نمبر پر آگئی ،وجہ کیا بنی؟

لاہور (حسنین اخلاق) صوبائی دارلحکومت میں پاکستان عوامی تحریک شہریوں کی سب سے پسندیدہ مذہبی جماعت،جے یو آئی-ف دوسرے،سنی اتحاد کونسل تیسری پسندیدہ مذہبی سیاسی جماعت قرار،جماعت اسلامی پاکستان چوتھے نمبر پرعوامی حمایت حاصل کرسکی۔تفصیلات کے مطابق روزنامہ خبریں کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں کئے گئے سروے کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے رہائشیوں سے پاکستان میں موجود مذہبی سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینے کے حوالے سے پسندیدگی کے متعلق سوال کیا گیاکہ آپ کس دینی مذہبی جماعت کو ووٹ دینا چاہیں گے جس کے جواب میں ساٹھ فیصد شہریوں نے پاکستان عوامی تحریک کے حق میں جواب دیا جبکہ پندرہ فیصد لوگوں نے جے یو آئی ف کو اپنی پسندیدہ جماعت قرار دیا اسی طرح سنی اتحاد کونسل کے حق میں بارہ فیصد عوامی حمایت سامنے آئی جبکہ جماعت اسلامی پاکستان کو پانچ فیصد شہریوں نے پسند کیا ۔دیگر مذہبی سیاسی جماعتوں میں چار فیصد عوام مرکزی جمعیت اہلحدیث ،دو فیصد جمیعت علماءپاکستان نیازی گروپ اور دو فیصد افراد نے کوئی بھی جواب نہیں دیا۔خبریں سروے میں کل دو سو ستر افراد سے سوالات پوچھے گئے جبکہ اس سروے کے لیے شہر کے مختلف علاقے جن میں لبرٹی مارکیٹ،آر اے بازار،لاہور ریلوے سٹیشن،شاہ عالمی،مزنگ اور جوہر ٹاﺅن سمیت دس حلقوں کو شامل کیا گیا تھا۔شہریوں کی بڑی تعداد نے روزنامہ خبریں کی اس کاوش کو بھی سراہا کہ پہلی بار پاکستان میں موجود دینی سیاسی جماعتوں کے حوالے سے معلومات حاصل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں کئی درجن دینی سیاسی جماعتیں متحرک ہیں جن کے علیحدہ علیحدہ ووٹ بنک ہیں جبکہ صرف سن دوہزار آٹھ میں ہونے والے انتخابات میں ہی ان جماعتوں کے اتحاد جسے متحدہ مجلس عمل کا نام دیا گیا تھا نے کے پی سے کامیابی حاصل کی اور حکومت بنائی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain