اسلام آباد (آئی این پی ) وزیر اعظم نواز شریف نے تاجکستان روانہ ہونے سے قبل اپنی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کر کے جے آئی ٹی میں پیشی سے متعلق معاملے پر مشاورت کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تاجکستان روانہ ہونے سے قبل اپنی صاحبزادی مریم نواز سے ملاقات کی جس میں پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ نواز شریف نے مریم نواز کو جے آئی ٹی میں پیشی سے قبل اہم معاملات پر مشورے دیے اور اس موقع پر وزیر اعظم نے اپنی بیٹی کو ہدایت کی ہے کہ جے آئی ٹی میں یکساں موقف برقرار رکھنا ہے۔
