تازہ تر ین

جے آ ئی ٹی جو کر رہی ہے وہ سب جانتے ہیں

اسلام آباد،جھنگ (نامہ نگار خصوصی،بیورو رپورٹ) جے آئی ٹی کی سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کیے جانے سے قبل پاکستان کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سرجوڑ کر بیٹھ گئی جس دوران ملک بھر میں جاری آپریشنز ،پاک افغان تعلقات اور امریکی وفد کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس اجلاس میں آرمی چیف کے علاوہ ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی بھی شریک تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاﺅ س میں ہونیوالے اجلاس کی صدارت نواز شریف نے کی جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ آرمی چیف کے ہمراہ آنیوالے ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی کے علاوہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیرداخلہ چوہدری نثار اور وزیرقانون زاہد حامد سمیت وفاقی وزرا اور مشیروں‘ جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیر محمود حیات‘ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ‘ سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکائ ا?‘ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان سمیت مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اس اجلاس کے دوران آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونیوالی کامیابیوں، ردالفساد میں پیش رفت کے علاوہ بیرونی سرحدوں کی سیکیورٹی اور افغانستان کیساتھ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق امریکی وفد کے حالیہ دنوں میں پاکستان اور پھر قبائلی علاقے وزیرستان کے دورہ پر بھی قیادت کو بریفنگ دی گئی۔ شرکائ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ، احتساب سے گھبرانے والوں میں سے نہیں ، ہمیں ترقی کے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں،جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ،یقین ہے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی‘خطے کا امن کشمیر سمیت تصفیہ طلب امور سے جڑا ہوا ہے‘پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں‘ پاکستان افغان عوام اور قیادت پر مشتمل امن عمل کا حامی ہے۔ خبررساں ایجنسی ’ا?ئی این پی‘ کے مطابق اجلاس میں جے آئی ٹی رپورٹ، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت اسٹاک ایکسچینج سے متعلق امورپرگفتگوکی گئی۔ اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وزیراعظم کو ڈالر کی قدر میں اضافے سے متعلق آگاہ کیا جب کہ جے آئی ٹی اور دیگرقانونی معاملات پروزیرقانون زاہد حامد نے بریفنگ دی، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں اور ضرورت پڑنے پرتمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ جو الیکشن نہیں جیت سکتا وہ ہمارے خلاف سازشیں کر رہا ہے، وہ الیکشن جیت نہیں سکتے اس لئے دھرنے اور دھاندلی کی سازشیں کر رہے ہیں۔ ہمیں روکنے کے لئے آسمان سر پر اٹھا یا گیا یہ لوگ سات آسمان بھی سر پر اٹھا لیں ہمیں پاکستان کی خدمت کرنے سے روک نہیں سکتے۔ یہ لوگ جے آئی ٹی کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں، چھپ کر سازشیں کرنے والے بزدل ہوتے ہیں ، ان لوگوں نے مسلم لیگ (ن) سے ایک بار نہیں بار بار شکست کھائی ہے۔ہمت ہے تو چھپنے کی بجائے میدان میں آکر ہمارا مقابلہ کریں۔ قوم ایسے لوگوں کو ملک میں پسند نہیں کرتی جو ملک میں ترقی کی بجائے سازشوں کو فروغ دیتے ہیں۔ حویلی بہادر شاہ میں 760میگا واٹ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی ، مخالفین روزانہ نت نئی سازشیں کر رہے ہیں۔مخالفین ہزار آسمان سر پر اٹھا لیں ہمیں ترقی سے روک نہیں سکتے۔انہوں نے بغیر نام لئے سابق صدر پرویز مشرف اور آصف علی زرداری کو لوڈ شیڈنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو ملک کے باہر بیٹھ کر بیانات داغتے ہیں اور جو کہتے ہیں نواز شریف کہاں سے بجلی لائے گا انہوں نے ہی ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ ملک میں اندھیرے چھائے تھے اب روشنیاں بحال ہو رہی ہیں۔پاکستان میں ایک روایت قائم ہو رہی ہے جو ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ پاکستان کو نعروں سے نہیں بلکہ کمٹمنٹ سے چلایا جاتا ہے۔ملک میں اس وقت بجلی کے بڑے بڑے منصوبے جاری ہیں جنہیں بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا،بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف بجلی پیدا ہوگی بلکہ عوام کو سستی بجلی بھی فراہم کی جائے گی۔پنجاب حکومت نے بجلی کے2منصوبوں میں 168ارب روپے کی بچت کی ہے۔ یہ بچایا گیا پیسہ ملک میں ترقی کے لئے نئے منصوبوں پر لگایا جائے گا۔ ملک میں بجلی کے بعض ایسے منصوبے بھی سابقہ حکومتوں میں بنائے گئے تھے جن سے 24روپے فی یونٹ بجلی حاصل کی جاتی تھی مگر اب بجلی کے نئے منصوبوں سے ساڑھے6روپے فی یونٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔آئندہ آنے والے وقت میں مزید سستی بجلی پیدا کریں گے۔ بجلی سستی ہوگی کسان کو فائد ہ ہوگا، کاشتکار اس سے مستفید ہو گا۔ انڈسٹری جب سستی بجلی استعمال کرے گی تو ایکسپورٹ کو فائدہ ہوگا۔ بجلی سستی ہوگی تو ملک کے وارے نیارے ہوجائیں گے۔اس وقت ملک میں بجلی کے مزید منصوبوں پر کام جاری ہے ،10جولائی کو داسو پاور پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا جبکہ بھاشا ڈیم بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہیں۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں ، احتساب سے گھبرانے والوں میں سے نہیں ، ہمیں ترقی کے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کر رہے ہیں،جے آئی ٹی کے ساتھ مکمل تعاون کیا ،یقین ہے آئندہ انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی‘خطے کا امن کشمیر سمیت تصفیہ طلب امور سے جڑا ہوا ہے‘پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں‘ پاکستان افغان عوام اور قیادت پر مشتمل امن عمل کا حامی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain