لاہور(بی این پی ) ٹیم مینجمنٹ میں شامل نہ ہونے والوں کے نام بھی وزیراعظم ہاو¿س سے انعام وصولی کے لئے فہرست میں ڈالنے کی انکوائری پر غور شروع ہوگیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فاتح اسکواڈ کیلئے وزیر اعظم ہاو¿س کی جانب سے جاری کردہ پہلی فہرست میں کرکٹرز کو ایک ایک کروڑ، مینجمنٹ میں شامل کوچز مکی آرتھر،گرانٹ فلاور،اسٹیورکسن اور اظہر محمود،ٹیم منیجر طلعت علی، میڈیا منیجر رضا راشد، سوشل میڈیا منیجر عون زیدی، انچارج ٹور آپریشنز شاہد اسلم،کرکٹ اینالسٹ محمد طلحہ، سیکیورٹی منیجراظہرعارف، فزیوتھراپسٹ شین ہیز اور مساجر ڈونلڈ ڈیو البرٹ کو50،50 لاکھ روپے انعام کا حقدار قرار دیاگیا تھا، بعد ازاں ترمیم شدہ نئے نوٹیفکیشن میں کوچز کے سوا دیگر معاون اسٹاف کی رقم کم کرکے 25، 25 لاکھ کردی گئی جبکہ ایک میچ کھیلنے والے وہاب ریاض کو بھی16ویں کھلاڑی کے طور پر شامل کرلیا گیا۔واضح رہے کہ وزیر اعظم ہاو¿س میں4 جولائی کو تقریب کے دوران سلیکٹرز اور بعض آفیشلز کو بھی انعامات سے نواز دیا گیا، وزیر اعظم ہاو¿س کی جانب سے اسی روز جاری ہونے والی تیسری پریس ریلیز میں بعد میں شامل کیے جانے والے آفیشلز کو حقائق کے برعکس مینجمنٹ کا حصہ ظاہر کیا گیا،اس فہرست کو فاتح ٹیم کے منتظمین کا عنوان دیا گیا ہے۔