تازہ تر ین

رونالڈینیونے پاکستان کو پرامن ملک قرار دیدیا

لاہور ( این این آئی) انٹرنیشنل فٹ بال اسٹار رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کابہت زبردست ٹیلنٹ ہے، بیرون ممالک کے کھلاڑیوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان میں آکر کھیلیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تین روز تک ایکشن دکھانے کے بعد انٹرنیشنل فٹ بالرز کی واپسی شروع ہوگئی۔برازیل کے اٹیکنگ مڈِ فیلڈر رونالڈینو آفیشلز کے ساتھ لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ سے نجی پرواز ای کے623 کے ذریعے براستہ دبئی برازیل روانہ ہو گئے۔مہمان کھلاڑیوں کوایئرپورٹ پہنچانے کے لئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے انٹرنیشنل فٹ بالرز نےواپسی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کی جس سے گفتگو کرتے ہوئے رونالڈینو نے پاکستانی کھلاڑیوں کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کابہت زبردست ٹیلنٹ ہے۔کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹبال بھی پاکستان میں مقبولیت حاصل کرے گا۔روانگی کے وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام میں رونالڈینو نے پاکستان کو پرامن اور محبت کرنے والا ملک قرار دیا۔انہوں نے پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے پھرملنے کا پیغام بھی دیا۔جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے دورہ پاکستان پر رونالڈینو اور ان کے ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کھلاڑیوں نے پاکستان آکر نے دنیا کو بتا دیاکہ پاکستان پرامن اورمحبت کرنے والا ملک ہے۔پریس کانفرنس میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کھلاڑی ریان گگز نے کہا کہ ہم یہاں دنیا کو ایک پیغام دینے آئے ہیں کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ہم تو پاکستان کی صرف کرکٹ سے محبت کے بارے میں جانتے تھے لیکن آج ہم نے ان کا فٹ بال سے بھی پیار دیکھ لیا۔ریان گگز نے مزید کہا کہ ہم سب کا پاکستان کے دورے پر آنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔نمائشی میچ کے دوران میں نے ایسے ٹیلنٹڈ کھلاڑی دیکھے جنہیں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ افزائی کے ساتھ اچھی کوچنگ اور بنیادی سہولیات کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل فٹ بال اسٹارز نے کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ کھیلے جہاں رونالڈینو اور ریان کنگز کی ٹیموں کے درمیان مقابلے منعقد ہوئے تھے۔دونوں نمائشی میچز میں ٹیم رونالڈینو، ٹیم کنگز پر بھاری رہی اور انہیں شکست دی۔ کراچی میں ایدھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں رونالڈینو کی ٹیم نے 1-2 سے کامیابی سمیٹی جبکہ لاہور کے فورٹریس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں رونالڈینو 0-2سے کامیاب رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain