راولپنڈی(آئی این پی) قومی ٹیم کے نوجوان لیگ سپنر شاداب خا ن کے ٹیم میں آنے سے اس میں ایک نئی جان پڑ گئی ہے ، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے پی ایس ایل کھیلنے والے شاداب خان ایک عمدہ لیگ سپنر ہونے کے ساتھ ساتھ کار آمد بلے باز اور بہترین فیلڈر ہیں۔ اور حا ل میں ان کی سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے ان کی انکساری کا عالم بھی دنیا کو بتا دیا ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کے اہم رکن اپنے آبائی علاقے میں لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے نظر آرہے ہیں اور پہلی نظر میں انہیں دیکھ کر شاید کوئی بھی یہ نہیں کہ سکتا ہے کہ یہ وہی با?لر ہے جس نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں یووراج سنگھ کو چکما دیکر پوویلین بھیجا تھا۔