اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان اور شیخ رشید نے حکومت پر دباو¿ بڑھانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا۔ دونوں رہنماو¿ں نے حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک کے خدوخال پر مشاورت کی۔ ملاقات میں جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں ہونے والی پانامہ کیس کی سماعت پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے پاس وزیر اعظم رہنے کا اب کوئی جواز نہیں رہا، وہ فی الفور مستعفی ہو جائیں۔ عمران خان نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد شریف فیملی کی کرپشن ثابت ہو گئی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے استعفے پر بیشتر اپوزیشن جماعتیں متفق ہیں، نواز شریف نوشتہ دیوار پڑھ لیں۔
