اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جے آئی ٹی ارکان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے، بلال رسول کو سنگین دھمکیاں دی گئیں، رینجرز کا سکواڈ لیکر اسلام آباد سے روانہ ہوئے، یہ انکشافات سینئر صحافی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کئے، انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے رکن بلال رسول کو سنگین دھمکیاں دی گئیں جس کے بعد وہ رینجرز کا سکواڈ لیکر روانہ ہوئے ، جے آئی ٹی کے تمام ارکان کی زندگیاں خطرے میں ہیں، سپریم کورٹ فوری ان کی سکیورٹی کے حوالے سے احکامات جاری کرے، رپورٹ اپنے خلاف دینے پر حکمران جماعت کے عزائم خطرناک نظر آرہے ہیں۔
