تازہ تر ین

سرفرا زکا اگلا ٹارگٹ کیا،قو م کے دل کی بات کہہ دی

کراچی (ویب ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی جیتنے کے بعد اب اگلا ٹارگٹ ،ٹیم کے فتوحات کے سلسلے میں مستقل مزاجی پیدا کرنا ہے ،اس وقت ٹیم میں جونیئرز اور سینئرز کھلاڑیوں کا عمدہ کا مبی نیشن موجود ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوم کرکٹ نہ ہونے سے بہت نقصان ہوا۔
کراچی پرس کلب میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ میں سیکیورٹی ایشوز کے باوجود ٹیمیں کھیلی ہیں ،اب پاکستان میں بھی کرکٹ بحال ہونی چاہیے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوم کرکٹ نہ ہونے سے بہت نقصان ہوا ہے۔انہو ں نے کہا کہ میدان کے اندر اور باہر سینئرز کھلاڑیوں سے مشورے لیتا رہتا ہوں،ٹیم میں سینئرز اور جونیئرز کھلاڑیوں کا عمدہ کامبی نیشن موجود ہے ،سینئرکھلاڑیوں کا تجربہ ٹیم کے لیے بہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یونس اور مصباح الحق عظیم کھلاڑی تھے جن کی کمی پوری کرنے میں وقت لگے گا ،یونس خان نے مشکل ترین دور میں مرد بحران کا کردار ادا کیا ،ابھی ٹیم میں اسد شفیق،بابر اعظم اور اظہر علی ایسے کھلاڑی ہیں جو ان دو کھلاڑیوں کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔سرفرازاحمد نے کہا کہ جس طرح ٹیم نے چیمپینز ٹرافی میں کم بیک کیا ہے ،اب ہمارا اگلا ٹارگٹ ٹیم کی فتوحات کے سلسلے کو مستقل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کے دوران احمد شہزاد کو بیٹھا کر فخر زمان کو ٹیم میں شامل کرنا دلیری کا فیصلہ تھا۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملتا ہے جس سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain