لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب حکومت نے سرکاری افسروں اور ملازمین کی بنیادی تنخواہوں اور الاﺅنسز میں اضافے کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے مجوزہ اضافے کے مطابق منظوری دی گئی تھی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حتمی منظوری ملنے کے بعد بنیادی تنخواہوں اور الاﺅنسز میں اضافے کے متعلق محکمہ خزانہ نے حتمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تمام گریڈز کے افسروں اور ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں پچاس فیصد ایڈہاک الاﺅنس ضم کرکے دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بنیادی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2017 ءسے ہو گا جبکہ تنخواہوں میں اس اضافے پر سالانہ انکریمنٹ یکم دسمبر 2017 ءسے لگے گا۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے پر افسروں اور ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
تنخواہوں میں اضافہ
