تازہ تر ین

فکسنگ سکینڈل میں مزید 2 نام سامنے آ گئے

لاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانوی کرائم ایجنسی کے نمائندے سے جرح کے دوران 2مزید پاکستانی کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔اس معاملے کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے نمائندے اینڈریو افگریو نے پی ایس ایل اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے مزید دو پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کا انکشاف کیا۔ذرائع کے مطابق اینڈریو افگریو نے پی سی بی اور شرجیل خان کے وکیل کی جرح کے دوران دو مزید کھلاڑیوں ناموں کا ذکر کیا اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو مذکورہ کھلاڑیوں کے بارے میں مزید شواہد کا انتظار ہے جس کے بعد ہی انہیں نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق جن دو کھلاڑیوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں ایک فاسٹ بولر اور ایک مڈل آرڈر بیٹسمین شامل ہیں ، دونوں مذکورہ کھلاڑی سابقہ پی ایس ایل ایڈیشن کاحصہ تھے تاہم وہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔پاکستان سپرلیگ میں اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو کھلاڑیوں خالد لطیف اور شرجیل خان کو پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی کوشش کرنے والے ایک کردار سے روابط پر دبئی سے واپس بھیج دیا گیا۔مذکورہ معاملے کی تحقیقات کے دوران ناصر جمشید، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور محمد نواز کے نام بھی سامنے آئے اور انہیں اینٹی کرپشن ٹریبونل نے تحقیقات کے لیے طلب بھی کیا۔محمد عرفان اور محمد نواز نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا جس کی بنیاد پر محمد عرفان پر ایک سال اور محمد نواز پر دو ماہ کی پابندی عائد کی گئی۔تاہم، دیگر کھلاڑیوں نے ان کرپشن کے الزامات کی تردید کی اور وہ ٹریبونل کے سامنے اپنا کیس لڑ رہے ہیں جو کہ اس ماہ کے آخر تک اپنی کارروائی مکمل کر لے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain