تازہ تر ین

بلاول کو پی پی رہنماﺅں کی اہم تجویز, کیا عملدرآمد کرینگے؟

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما¶ں نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کے معاملے پر کراچی سے اسلام آباد تک ٹرین مارچ کرنے کی تجویز دےدی تاہم شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینیئر رہنما¶ں نے بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کرنے کیلئے کراچی سے وفاقی دارالحکومت تک ٹرین مارچ کریں اور مارچ کے دوران پنجاب وسندھ کے مختلف اسٹیشنوں پر کارکنوں سے خطاب کریں تاکہ حکومت وقت پر دبا¶ ڈال کر وزیراعظم نواز شریف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کیا جا سکے، ذرائع نے بتایا کہ ٹرین مارچ کے انعقاد کا باقاعدہ فیصلہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain