تازہ تر ین

چوہدری نثارکو کمر میں شدید تکلیف

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر درد کی شدید تکلیف کے باعث اپنی تمام تر مصروفیات کینسل کر دیں، ڈاکٹروںنے وزیر داخلہ کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو گذشتہ کئی روز سے کمر درد کی شکایت تھی ۔ تاہم گذشتہ روز دفتر میں سرکاری مصروفیات کی انجام دہی کے دوران درد کے شدت اختیار کرنے کے باعث وہ اپنی بقیہ مصروفیات ترک کرکے گھر چلے گئے۔ عارضے کے باعث انہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کینسل کر دیں ڈاکٹروں کا وزیر داخلہ کو مکمل آرام کا مشورہ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain