تازہ تر ین

سعودیہ قطر تنازع کے حل کیلئے مخلصانہ کردار ادا کرونگا

اسلام آبا (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی عرب اور قطر کے درمیان تنازع کے حل کے لئے وزیراعظم نواز شریف کو کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ وزیراعظم نے انہیں کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کر ادی۔ منگل کے روز قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنما¶ں کے درمیان سعودی عرب اور قطر کے درمیان کشیدگی پر بھی بات چیت ہوئی۔ قطری وزیر خارجہ نے سعودی عرب کے مطالبات پر قطر کے جواب سے وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک کے درمیان تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قطری وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازعہ کے حل ے لئے امیر کویت کے کردار سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا جس پر وزیراعظم نواز شریف نے امیر قطر کے مدبرانہ کردار کی تعریف کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے دو طرفہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ پاکستان قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان حکومت اور عوام خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان تنازعات کا سفارتی حل چاہتا ہے۔ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کے حالیہ بحران پر بھی تشویش ہے پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے مخلص کوششیں کرے گا۔ مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی، دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال، پانامہ کیس اور جے آئی ٹی رپورٹ پر گفتگو کی وزیراعظم نوازشریف سے رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ص) کے سربراہ اعجاز الحق نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ملاقات میں اعجاز الحق کو یقین دہانی کرائی کہ وہ استعفیٰ دیں گے اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل کریں گے بلکہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سب کے لئے قابل قبول ہونا چاہئے۔ جبکہ اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو چلتے رہنا چاہئے، تمام جماعتو ںکو چاہئے عدالت کے فیصلے کا انتظار کریں اور سپریم کورٹ کو تمام فریقین کے اعتراضات دور کرنے چاہئیں۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج بوقت صبح9بجے ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم اپنے دورہ کے دوران صنعتکاروں سے خصوصی ملاقات کریں گے اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کریںگے۔ بعدازاں وزیر اعظم میاں نواز شریف ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ سے ملحقہ نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain