چوکی سماہنی‘فتح پور تھکےالہ (امجد عزےز کاشر‘کبےر احمد ساقی سے) لائن آف کنٹرول پر سماہنی سےکٹر اےک بار پھر مےدان جنگ بن گےا ،بھارتی فوج کی اندھادھند گولہ باری سے سرحدی علاقوں تندڑ اور چاہی مےں اےک بچے اےک خاتون سمےت 2افراد شہےد جبکہ 10شدےد زخمی ہو گئے ،بھارتی فوج کی جانب سے بھاری مشےن گنوں کی گولہ باری سے علاقہ بھر کی فضا بھاری دھماکوں کی آواز سے گونجتی رہی ،پاک فوج کی طرف سے بھرپور جوابی کاروائی کا سلسلہ جاری ،بھارتی فوج کی گولہ باری سے لوگوں کی قےمتی املاک بُری طرح تباہ ،مال موےشےوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ،انتظامےہ کی جانب سے مکمل ہائی الرٹ جاری ،آخری اطلاعات تک گولہ باری کا سلسلہ جاری ،تفصےل کے مطابق منگل کے روز دن بارہ بجے لائن آف کنٹرول سماہنی سےکٹر کے سرحدی علاقوں ڈنہ ،بڑوھ ،تندڑ ،ڈل کھمباہ ،چاہی ،بنڈالہ ودےگر دےہات پر بھارتی فوج کی اچانک گولہ باری سے سماہنی سےکٹر اےک بار پھر مےدان جنگ بن گےا علاقہ کی فضا گولہ باری کی بھاری آوازوں اور دھماکوں سے گونج اٹھی اور علاقہ مکےنوں نے گھروں کے اندر چھپ کر پناہ لے لی ،انتظامےہ کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق دو افراد شہےد جبکہ دس افرادزخمی ہوگئے بھارتی فوج کی اندھادھند گولہ باری سے تندڑ پونا کے رہائشی راجہ منصف داد کے مکان کے صحن مےں گولہ گرنے سے اسکا دس سالہ بچہ محمد عامر موقع پر ہی شہےد ہو گےا جبکہ گولے کا شےل لگنے سے منصف داد اےک ٹانگ کٹ گئی ،شدےد زخمی منصف داد کو منگلا رےفر کر دےا گےا ہے جبکہ چاہی گڑھا مےں بھارتی فوج کی گولہ باری سے اےک خاتون ےاسرہ بی بی دختر محمد اقبال بھی شہےد ہوگئی ،بھارتی فوج کی گولہ باری سے زخمی ہونے والے افراد مےں منصف داد ولد محمد بشارت ساکن تندڑ ،اقرا شمرےز دختر محمد شمرےز ساکن نہالہ ،عائزہ دختر محمد شمرےز ساکن نہالہ ،غلام حسےن ولد مکھن دےن ساکن بڑوھ ،محمد ابراہےم ولد شاہ محمد ساکن سونا،وقار خان ولد اشتےاق خان ،ساکن نارووال ،آصف رزاق ولد محمد رزاق ساکن کوٹلی گوجراں ،محمد افسر ولد محمد رےاض ساکن گہوٹاں ،محمد سلےمان ولد فےروز دےن ساکن کتھےالہ شامل ہےں شدےد زخمےوں کو مےرپور اور بھمبر رےفر کر دےا گےا ہے جبکہ گولہ باری شروع ہوتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سماہنی راجہ عارف محمود نے ہائی الرٹ جاری کر دےا ،انتظامی اہلکار کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوکس ہو گئے ،اسسٹنٹ کمشنر سماہنی راجہ عارف محمود ،تحصےلدار سماہنی تنوےر الاسلام شہےد وزخمی ہونے والے افراد کے متعلق لمحہ بہ لمحہ معمولات حاصل کرتے رہے ،بھارتی فوج کی شدےد اور اندھا دھند گولہ باری کا سلسلہ آخری خبروں تک جاری تھا ،علاقہ مکےن گھروں کے اندر محصور ہو کر رہ گئے گولہ باری سے لوگوں کی قےمتی املاک تباہ اور مال موےشی بھی ہلاک ہو گئے ،شدےد گولہ باری کے دوران علاقہ مےں لوگوں کےساتھ رابطہ مےں شدےد دشواری رہی ،بھارتی فوج کی گولہ باری کا پاک فوج کی جانب سے موثر اور منہ توڑ جواب دےنے کا سلسلہ جاری تھا ،سماہنی سےکٹر مےں شہرےوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر اہلےان علاقہ نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظےموں سے مطالبہ کےا ہے کہ نہتے اور بے گناہ سوےلےن آبادی کو نشانہ بنانا بدترےن دہشت گردی ہے اقوام متحدہ بھارتی جارحےت کو رکوانے مےں اپنا کردار ادا کرے ۔ادھر نکےال سےکٹر مےں بھارتی فوج کی گولہ باری دوسرے روز بھی جاری رہی ،گولہ باری سے خاتون سمےت 4افراد زخمی ہو گے ،گولہ باری نکےال سےکٹر کے گاﺅںموہڑہ کالونی ، منڈےتھر متھرانی،سکہ کس،بری دھڑہ ، لنجوٹ ،بالا کوٹ،دوٹھلہ کالونی ، نارہ ،دھروتی ،موہڑہ گھمب ، دوہری مال ،کنےٹ ، سوہ بن اولی، داتوٹ ،ترکنڈی ،نرگل ، رےتلہ،پانماں کالونی،کلر گالہ ،ناون ،نڑالہ اور کنڈہ کے مقامات پر کی گئی ۔ہےوی شےلنگ کی آوازےں دور دور تک سنائی دےتی رہےں ۔ گولہ باری سے زخمی ہونے والے موہڑہ کالونی کے رہائشی باپ بےٹا محمدبشےر اورحافظ عمران ولد محمد بشےر جبکہ منجہ کےری کالونی کے رہائشی محمدخان ولد پھکو اور جان بےگم زوجہ محمد خان زخمی ہو گے ہےں ،زخمی بزرگ شہری محمد خان کو کوٹلی رےفر کردےا گےا ہے ۔ عےنی شاہدےن کے مطابق گولہ باری سول آبادی پر کی گئی اور نشانہ بنا کر سولےن کے گھروں کو نشانہ بناےا گےا ۔کنٹرول لائن کے شہروں موہڑہ شرےف اور داتوٹ مکمل بند رہے ،لوگ گھروں مےں محصور ہو کر رہ گے ہےں ،پرائےوےٹ سکول جو کھلے ہوئے تھے کو بھی بند کر دےا گےا ہے بلکہ نکےال شہر مےں بھی کھلے پرائےوےٹ ادارے بند کر دئےے گے ہےں ،کنٹرول لائن پرصورتحال کشےدہ ہے ۔اےکسٹرا اسسٹنٹ کمشنرسردار محمدپروےز خان نے ہمراہ رفےوجی وےلفےئر آفےسر ہارون راجہ تحصےل ہےڈکواٹر ہسپتال کا دورہ کےا ،انہوں نے زخمےوں کی عےادت کی اور ڈاکٹرز ودےگر عملہ کو ہداےات جاری کےں ،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سوےلن آبادی پر گولہ باری کر رہا ہے ،ضلعی انتظامےہ متاثرےن کنٹرول لائن کو ہر طرح کی سہولےات دے گی ،انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں مےں زخمےوں کو طبی امداد و دےگر سہولےات ملنی چاہےے ہم نے اضافی اےمبولےنس بھی منگوا لی ہےں ،ہسپتالوں مےں ادوےات کی بھی کوئی کمی نہےں متاثرےن کو ہےلتھ کی تمام سہولےات دی جائےں گی صحافےوں کے سوال کے جواب مےں انہوں نے کہا کہ جو ڈاکٹرز حاضر نہےں ہوتے انہےں حاضر کےا جائے گا مےں نے رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کر دی ہے اس پر کاروائی ہو گی۔
گولہ باری
