تازہ تر ین

پورے ملک میں طوفانی بارشیں, درجنوں دیہات زیرآب آگئے

سیالکوٹ(آئی اےن پی)سےالکوٹ کے درےاﺅں ندی نالوں مےں طغےانی ،درجنوں دےہات زےر آب ،سےالکوٹ نارووال زمےنی رابطہ منقطع ،علامہ اقبال اےکسپر ےس کو قلعہ ٹوبہ سنگھ روک لےا گےا آئندہ چوبےس گھنٹوں مےں طوفانی بارشوں کی پےشگوئی ،تفصےلات کے مطابق سوموار اور منگل کی درمےانی شب مقبوضہ جموں کشمےر ،لداخ ،سری نگر اور سےالکوٹ مےں داخل ہونے والے درےاﺅں اور ندی نالوں کے اطراف مےں موسلادھار بارش کے باعث درےائے چناب مےں پانی کی آمد اےک لاکھ 40ہزار 746کےوسک، درےائے جموں تو ی مےں 13528کےوسک، درےائے مناورتوی مےں 8372کےوسک، جبکہ تےن درےاﺅں کے سنگم ہےڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد اےک لاکھ 62ہزار 646کےوسک اور ہےڈ خانکی کےلئے اخراج اےک لاکھ 34ہزار 146کےوسک رےکارڈ کےا گےا۔ جبکہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے تےنوں درےاﺅں مےں طغےانی کے باعث سےالکوٹ ،بجوات روڈ تعمےر مکمل نہ ہونے کے باعث درےائے جموں توی کے سےلابی پانی سے زےر آب آگی ہے جس سے بجوات کے 85دےہات کا رابطہ سےالکوٹ سے منقطع ہوگےا ہے۔ اور بجوات کے رہائشی افراد گھروں مےں نہ پہنچنے کی بناءپر سےد پور ،چپراڑ بند پر رات گزارنے پر مجبور ہوگئے ہےں دوسری طرف درےائے چناب اور درےائے مناورتوی مےں طغےانی کے باعث بڑے پےمانے پر اراضی زےر آب آگی ہے جس سے چارہ اور دھان کی فصل کو نقصان ہورہاہے۔ جموں کشمےر سے تحصےل پسرور مےں داخل ہونے والے نالہ ڈےک مےں اونچے درجے کا سےلاب اور پانی کی سطح 19815کےوسک تک پہنچ گی جبکہ کنگرہ برج اور سےالکوٹ پسرور روڈ پل و رےلوے پل کی گنجائش 17ہزار کےوسک ہے جس کے باعث پانی نشےبی علاقوں زرعی اراضی اور دےہاتوں مےں داخل ہوگےا جبکہ طغےانی کے باعث پسرور نارووال روڈ ٹرےفک کےلئے مکمل طور پر بند رہی اسی طرح نالہ ڈےک کا پانی پسرور ڈسکہ روڈ کو بھی شدےد متاثر کررہاہے جبکہ کراچی سے سےالکوٹ آنے والی علامہ اقبال اےکسپرےس اور لاہور سے سےالکوٹ آنے والی لاثانی اےکسپرےس کو قلعہ احمد آباد کے مقام پر روک لےا گےا ہے جس سے مسافروں کو سےالکوٹ پہنچنے مےں شدےد مشکلات کا سامنا ہے۔ سےنکڑوں مسافر قلعہ احمد آباد کے مقام پر پانی کی سطح گرنے کا انتظارکررہے ہےں تاہم ضلعی انتظامےہ سےالکوٹ اور ضلعی انتظامےہ نارووال کی طرف سے مسافروں اور دےگر سےلاب مےں پھنسے ہوئے شہرےوں کو کسی قسم کی امداد فراہم کرنے کےلئے کوئی رےلےف کےمپ قائم نہ کرسکی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain