تازہ تر ین

پانامہ کیس بارے کامران مرتضیٰ،صداقت عباسی اور شبیر ورک کی نیوز ایٹ 8لائیوپروگرام میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے پروگرام ”نیوز ایٹ 8“ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہا ہے کہ شریف خاندان منی ٹریل دینے میں ناکام رہا۔ یہ سزا سے نہیں بچ سکتے۔ وزیراعظم کی نااہلی صاف نظر آ رہی ہے۔ امید ہے 10 روز میں فیصلہ آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے سیاستدانوں کا خیال ہے کہ ن لیگ کا ایک دھڑا ٹوٹنے والا ہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما محمود بشیر ورک نے کہا ہے کہ کوئی ایک شخص بھی پارٹی چھوڑنے کو تیار نہیں۔ وزیراعظم نے کوئی غبن نہیں کیا، استعفیٰ کیوں دیں؟ جماعت میں کوئی پھوٹ نہیں پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے حوالے سے تمام اداروں کو سوچنا چاہئے۔ عدالت کے باہر آ کر پانامہ کیس پر باتیں ہوتی ہیں، یہ مناسب رویہ نہیں ہے۔ ماہر قانون کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ چند روز تک فیصلہ سنا دے گی۔ پانامہ کیس پر تبصرہ یا بیانات دینے کے بجائے فیصلے کا انتظار کرنا چاہئے۔ عدالت دونوں فریقین کو سنکر فیصلہ دے گی جو کچھ بھی ہو سکتاہے۔ فیصلے کے حوالے سے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔ سپریم کورٹ انتہائی تیزی سے معاملہ نمٹانے کی طرف چل پڑی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain