اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکمران خاندان اب بھی جعلی دستاویزات تیار کرنے میں مصروف ہے، آخریوقت میں جے آئی ٹی دستاویزات کو چیلنج کرنے کیلئے پیش کرینگے، نااہلی سے بچنے کیلئے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں، یہ انکشافات نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کئے، سینئر صحافی نے کہا کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی پیش کردہ دستاویزات کو چیلنج کرنے کیلئے جعلی دستاویزات تیار ہورہی ہیں، حکمران خاندان نااہلی سے بچنے کیلئے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے۔
