Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • آج ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامن
    • نیویارک کی تاریخی فتح؛ سان انتونیو کو شکست دے کر 53 سال بعد چیمپئن بن گیا
    • زرعی اسٹوریج کیلیے 7۔1 ارب مختص کرنے پر اظہار تشویش
    • چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب
    • اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو
    • بھارت: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
    • امریکا ایران معاہدے پر کل دستخط ہونگے، ٹرمپ کا اعلان
    • غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
    • کینیڈی نے عمارت سے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام مٹا دیا
    • اسرائیل کے لبنان پر حملے؛ امریکا اور ایران کے درمیان آج امن معاہدہ طے پانے کا امکان
    • نئی غیر قانونی بستیوں کے خلاف احتجاج؛ اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ
    • سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان کیوں؟
    • اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو 1-0 سے شکست دےدی
    • ویزا نہ مل سکا؛ تھامس پارٹی گھانا کا پہلا ورلڈ کپ میچ نہیں کھیل سکیں گے
    • نیتن یاہو سراسر ناکام ہیں،” اسرائیلی اپوزیشن لیڈر لاپڈ کی کڑی تنقید
    • دہلی، ہوٹل میں 3 گیس سلنڈر دھماکے
    •  ٹرین کی تاخیر پر مشتعل طلبہ کا ہنگامہ، پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی
    • تربیتی پرواز کے دوران امریکی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
    • ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل
    • فیفا ورلڈ کپ، برازیل شکست سے بال بال بچ گیا، مراکش سے میچ ایک ایک گول سے برابر
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گیل کو ”عارضی معافی“ پرٹیم میں کھیلنے کی پیشکش

    By Daily Khabrainجولائی 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بارباڈوس (نیوزایجنسیاں)کرکٹر کرس گیل ویسٹ انڈیز کے ان کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جو اپنی یونین اور کرکٹ بورڈ کے درمیان ’عارضی معافی‘ کی وجہ سے اس برس انگلینڈ کے ساتھ ون ڈے سیریز کھیل سکیں گے۔ڈویئن براوو، کائرن پولارڈ، سنیل نارائن اور میرلن سیمیول ویسٹ انڈیز کے وہ دیگر کھلاڑی ہیں جو ون ڈے ٹیم میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہو سکتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی پالیسی رہی ہے کہ وہ انھی کھلاڑیوں کا ٹیم میں انتخاب کرتا ہے جنھوں نے مقامی کرکٹ میچز میں بھی اسی فارمیٹ میں حصہ لیا ہو۔اور ویسٹ انڈیز کے بہت سے کھلاڑی مقامی ون ڈے مقابلوں میں حصہ نہیں لیتے کیوں کہ ایسے میچز عموماً اسی وقت ہو رہے ہوتے ہیں جب اکثر بیرون ملک ’بِگ بیش‘ جیسی منافع بخش لیگز کھیلی جا رہی ہوتی ہیں۔کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اس سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ ‘کھلاڑیوں کی یونین کے ساتھ ’معافی‘ کا عمل اس طویل حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا ہے۔‘ویسٹ انڈیز کی ٹیم اگلے ماہ انگلینڈ کا دورہ کرنے والی ہے جس میں پہلے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوگی اور 17 اگست سے شروع ہونے والا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔اس دورے میں ٹیسٹ سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے ٹیم کا اعلان پہلے ہی کر دیا تھا جس میں گیل جیسے بڑے نام شامل نہیں ہیں۔ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں کے درمیان 16 ستمبر کو ایک ٹی 20 میچ ہوگا اور اس کے بعد پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز 19 ستمبر سے کھیلی جائے گی۔ ابھی ون ڈے ٹیم کا اعلان ہونا باقی ہے۔سنہ 2014 میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضے کی وجہ سے ہونے والے ایک تنازع کی وجہ سے انڈیا کا دورہ اچانک ختم ہوگیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس برس ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزکٹیو جانی گریو نے کہا ‘ہم اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ ہم 2019 کے ورلڈ کپ کے لیے خود بخود کوالیفائی مشکل سے کر سکیں گے۔۔۔ یہ بہت اہم ہے کہ آنے والے اہم میچز میں ہمارے بہترین کھلاڑی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں۔‘

    Daily Khabrain

    Keep Reading

    اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو 1-0 سے شکست دےدی

    ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل

    فیفا ورلڈ کپ، برازیل شکست سے بال بال بچ گیا، مراکش سے میچ ایک ایک گول سے برابر

    تازہ ترین

    چربی سے آئل بنانے کا ایک اور مکروہ دھندہ بےنقاب

    اسلام آباد معاہدے پر دستخط کا قریب آجانا تاریخی لمحہ ہے، بلاول بھٹو

    بھارت: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا

    سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان کیوں؟

    اسکاٹ لینڈ نے ہیٹی کو 1-0 سے شکست دےدی

    Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    • کالم
    • صحت
    • دلچسپ و عجیب
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • بزنس
    • شوبز
    • کھیل
    • انٹر نیشنل
    • پاکستان
    © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.