اسلام آباد (ٹی وی‘نیٹ رپورٹ) میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف عالم دین مفتی عبدالقوی نے گزشتہ سال اپنے بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ کو شہید قرار دیدیا ۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر کسی کا بھی قتل نا صرف غیر قانونی ہے بلکہ اسلام میں بھی اس کی سخت ممانعت ہے۔ قندیل بلوچ سمیت غیرت کے نام پر قتل کیے جانے والے تمام افراد شہید ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی قوتیں ان کیخلاف سازشیں کر رہی ہیں کیونکہ مغرب اسلام کا دشمن ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا مجھے قندیل بلوچ کا قاتل ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔