اسلام آباد( سیاسی رپورٹر) باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے اگرچہ پیر کی شام یہ کہا کہ لاہورمیں دھماکے کے پیش نظر آج پریس کانفرنس نہیں کرینگے کل یا پرسوں کسی وقت اخبار نویسوں سے بات چیت کرینگے، کیونکہ انہوں نے اہم گفتگو کرنی ہے، لیکن واقفان حال کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں ہے، ان کاوزیراعظم سے مک مکا ہوچکا ہے، انہیں یقین دلایا گیاہے کہ ان کے سیاسی مخالف خواجہ آصف جن سے چودھری نثار سے بات چیت ہو برسوں سے بند ہے کہ عارضی طور پر بھی وزیراعظم نہیں بنایا جائے گا، کیونکہ چودھری نثار علی نے واضح کردیا تھا کہ اگر خواجہ آصف کو وزیراعظم بنایا گیا تو وہ ان کی کابینہ میں کوئی وزارت قبول نہیں کرینگے، گزشتہ3 روز میں انہیں کئی اہم افراد نے وزیراعظم کی طرف سے گارنٹی دی ہے کہ وہ اس نازک مرحلے پر کوئی ایسا اقدام نہ کریں جس سے مسلم لیگ ن کی سیاسی پوزیشن خراب ہو، پیر کے دن چودھری نثار نے اگرچہ کمر درد کی شکایات کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑی مشکل سے یہاں آیا ہوں، موقع پر موجود اخبار نویسوں نے محسوس کیا کہ وہ اب ان کا کوئی اختلاف نہیں رہا، چودھری نثار پریس کانفرنس کردیتے تو بھی وہ انتہائی قدم نہ اٹھانے کی گزشتہ3 روزسے یقین دہانی کرواچکے ہیں، بیچ بچاو¿ کرانے والوں میں سرفہرست صدر مملکت ممنون حسین بھی ہیں کیونکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بات ماننے سے چودھری نثار نے معذوری کا اظہار کیا تھا۔
