نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے چودہویں منتخب صدر رام ناتھ کووند آج منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس کھیہار پارلیمنٹ میں ایک خصوصی تقریب میں ان سے عہدے کا حلف لیں گے ۔ تقریب میں دونوں ایوانوں کے اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے ۔ صدر کے آر نارائنن کے بعد رام ناتھ بھارت کے دوسرے دلت صدر ہونگے ۔