تازہ تر ین

لاہور بورڈ چھا گیا, لڑکیاں آگے یا لڑکے؟, اہم خبر

لاہور‘گوجرانوالہ (آن لائن‘ بیورو رپورٹ) لاہور بورڈ نے میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ ٹیچ اے چائیلڈ ہائی سکول کے عمر طارق نے 1087نمبرز حاصل کر کے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ‘مسلم پبلک ماڈل سکول کے ثوبان خالداوردی اےجوکیٹرز گرلز ہائی سکول شاہدرہ کی الیشہ کلیم نے 1086 نمبرز کے ساتھ دوسری‘یونیک ہائی سکول کے محمد عبداللہ اورگورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد عبداللہ نے بالترتیب 1085 نمبرز حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان گزشتہ روز چیئرمین لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن چوہدری محمد اسماعیل نے لاہور بورڈ آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاپریس کانفرنس میں کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ ناصر جمیل،سیکرٹری بورڈ رےحانہ الیاس بھی موجود تھیںچیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ کے مطابق سائنس گروپ (بوائز) میں ٹیچ اے چائلڈ ہائی سکول کے عمر طارق نے 1087نمبرز حاصل کر کے مجموعی طور پر پہلی پوزیشن ‘مسلم پبلک ماڈل سکول کے ثوبان خالدنے1086نمبرز کےساتھ دوسری‘یونیک ہائی سکول کے محمد عبداللہ اورگورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال کے محمد عبداللہ نے1085نمبرز کےساتھ بالترتیب تیسری پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے بتایاکہ سائنس گروپ (گرلز) میںدی اےجوکےٹرز گرلز ہائی سکول شاہدرہ کی الیشہ کلیم نے1086نمبرز حاصل کرکے پہلی،علامہ اقبال پبلک ہائی سکول کی زونیرہ خان اور کریسنٹ ماڈل ہائی سکول فار گرلز شادمان کی عفاف رحمان اوردی اےجوکیٹرز ہائی سکول فار گرلزسر سید کیمپس پتوکی مائرہ ظفر نے 1083نمبرز کیساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس گروپ(گرلز)میں تےسری پوزیشن پانچ طالبات نے حاصل کی،جس کے مطابق دی اےجوکیٹرز ہائی سکول فار گرلزسر سید کیمپس پتوکی کی مصباح ناصر،دی النورانین ہائیس کول فار گرلزشاد باغ کی لاریبہ انمول ،بیکن ہاﺅس گرلز ہائی سکول لیبرٹی کےمپس گلبرگ کی فروا،گورنمنٹ ہائی سکول فار گرلز سنت نگرکی حافظہ خدیجہ مطہر،یونیک ہائی سکول فار گرلزمسلم ٹاﺅن کی فاطمہ اویس اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹ رادھاکشن کی ادین امتیاز نے بالترتیب 1082نمبرز حاصل کرکے تےسری پوزیشنز حاصل کیں۔ ایجوکیشن بورڈ گوجرانوالہ کے زیراہتمام منعقد ہونے والے امتحان سیکنڈری سکول سالانہ 2017 ءکے نتائج کا اعلان مورخہ 25 جولائی 2017 ءکو بوقت 10.10 بجے صبح کیا جارہا ہے۔ بورڈ کے جاری کردہ سرکار یہینڈ آﺅٹ کے مطابق اس امتحان میں مجمعی طور پر 210760 امیدواران شامل ہوئے تفصیلات کے مطابق سائنس گروپ بوائز میں بطور ریگولر 56550 اور پرائیویٹ 12156 ایدوار شامل امتحان ہوئے اسی طرح ہومینٹیز گروپ بوائز میں بطور ریگولر 12908 اور پرائیویٹ 13897 امیدوار شامل امتحان ہوئے۔ سائنس گروپ گرلز میں بطور ریگولر 50713 اور پرائیویٹ 11537 امیدوار شامل امتحان ہوئیں اسی طرح ہومینیٹز گروپ گرلز میں بطور ریگولر 29387 اور پرائیویٹ 23612 امیدوار شامل امتحان ہوئیں مذکورہ امتحلان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے امیدواران کے ناموں کا اعلان ڈاکٹر محمد تنویر ظفر سنگرا کنٹرولر امتحانات نے ایک پریس کانفرنس میں کیا جس میں بورڈ کے سیکرٹری ڈاکٹر مختار احمد و دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain