تازہ تر ین

”کیا ارادے ہیں جناب“, چوہدری نثار کے جے آئی ٹی سربراہ کو فون بارے اہم خبر نے کھلبلی مچادی

لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ ن کی جو بھی رائٹسٹ آئیڈیالوجی ہے اگرکوئی اس کابرملا اظہار کرتا ہے تو وہ چودھری نثارہیں ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق چودھری نثار پارٹی کے سٹریٹجسٹ رہے ہیں ،نتائج کوجانتے ہیں ،نثار کاایک گلہ یہ ہے کہ سابق دوادوارکی طرح اس دورمیں ان سے مشاورت نہیں کی گئی،وزیراعظم کی زیاد ہ مشاورت اپنے بھائی یااہلخانہ کے ساتھ رہی ،یہاں تک کہ چودھری نثاروزیراعظم کی کچن کابینہ سے بھی نکل گئے ،بنیادی طورپران کاجو اختلاف ہے وہ ہے ان کی اہمیت کا کم ہونااورنوازشریف کادیگرلوگوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوناہے ۔نثار پاناما کیس کے حوالے سے نوازشریف کی وضاحت سے مطمئن تھے ۔چودھری نثار کے مطابق انہوں نے شریف فیملی کو بیرون ملک اثاثے بیچ کرپاکستان لانے کی تجویزدی تومریم نوازراضی تھیں جبکہ حسن اورحسین تیارنہیں تھے ۔ایک سوال پرانہوں نے کہا یہ نہیں ہوسکتا کہ ن لیگ نے متبادل وزیراعظم کے معاملے پرغورنہ کیاہو۔جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا کو پہلے ہی دن چودھری نثارنے فون کیا اورکہا کہ کیا ارادے ہیں جناب؟انہوں نے کہاچودھری صاحب ارادے کیا ہیں جوانصاف کی بات ہے سچ ہے وہ کرینگے ،انہوں نے کہا بالکل ٹھیک ۔یہاں نثار کی جگہ اگرباقی وزیروں میں سے کسی کاتصورکریں تو وہ اس سے کیا کہتا۔چودھری نثار وہ رول پلے کرسکتاہی نہیں ،ان کی تمام ترخامیوں کے باوجود سب کو پتا ہے کہ چودھری نثارکے مزاج میں کیا خامیاں ہیں ، نہ وہ خوشامد کاعادی ہے نہ وہ ان کو قائد اعظم سمجھتاہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain