تازہ تر ین

جنت سچ بولنے سے ملے گی درباروں پر فاتحہ خوانی سے نہیں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے قتل کے دو مختلف مقدمات نمٹاتے ہوئے دوملزمان غلام مصطفی اور منصور سکندرکو 15سال بعد بری کردیا۔ پہلے مقدمہ میں ملزم غلام مصطفے پر لانڈھی کراچی میں فضل حسین اور زاہدہ پروین کوقتل کرنے کاالزام تھا جبکہ دوسرے مقدمہ کے ملزم منصور سکندر پر 2002میں فیصل آباد کے علاقہ ڈجکوٹ میں ظفرعباس کو قتل کرنے کاالزام تھا۔ دوسرے مقدمہ کی سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر محمد جعفرنے استغاثہ کے مقدمہ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں گواہان وقوعہ کے قریب دربار پر فاتحہ خوانی کے لیے گئے تھے، جس پر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کاریمارکس میں کہنا تھا کہ درباروں پر فاتحہ خوانی سے جنت نہیں ملے گی، جنت سچ بولنے سے ملے گی ان کا کہنا تھا کہ مدعی اس طرح کے مقدمات میں جھوٹ کاپلندہ بنالیتے ہیں اور بدقسمتی سے عدالتیں بھی جھوٹی شہادتوں کوتسلیم کرلیتی ہیں جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ جب لاش سامنے آجائے تو اللہ تعالی زیادہ یاد آنا چاہیے لیکن ہمارے معاشرے میں قتل کے بعد لوگ اللہ کوبھول جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ناقابل تصفیہ جرم کے مقدمہ میں ملزمان کو معافی ملنے سے بہت سی خرابیاں پیدا ہوتی ہیں اور قانون ایسا نہیں ہونا چاہیئے جس سے لوگوں کو جھوٹ کا فائدہ حاصل نہ ہو ،ماضی میں خیبر پختونخوا میں ایسا ہوتا تھا کہ قرض دار کو پکڑ کر گھر میں بٹھا لیا جاتا تھا لیکن بد قسمتی سے اب ملک کے دیگر حصوں میں بھی ایسا ہونے لگا ہے تاہم یہ تاوان کےلئے اغواکامعاملہ نہیں بلکہ ایک مختلف قسم کا جرم ہے۔ یہ ریمارکس انہوں نے چکوال سے تعلق رکھنے والے پانچ ملزمان ظفر عباس ، رسالت خان ، محمد حفیظ، منظور حسین اور امان اللہ کی بریت کےلئے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیئے ۔2006میں درج ہونے اس مقدمہ میں اغوا برائے تاوان اور انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7-Eلگائی گئی تھی اور ملزمان کو ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ یہ ناقابل تصفیہ دفعات ہیں تاہم حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain