اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی بڑی صاحبزادی منا ہل نے برطانوی یونیورسٹی سے لا میں گریجویشن کی ڈگری مکمل کر لی ،وزیر داخلہ کے خاندان کے لیے بڑی خوشخبر ی آگئی ۔تفصیل کے مطابق حال ہی میں مناہل نے برطانوی یونیورسٹی سے لاءمیں گریجویشن کی ڈگری مکمل کی ہے اور ان کی پاسنگ آوٹ رواں ماہ 29تاریخ کو ہو گی ۔ رپورٹ کے مطابق چوہدری نثار کو گریجو یشن تقریب میں مدعو کیا گیا ہے تاہم وہ اپنی کمر کے درد کے باعث سفر نہیں کر سکتے اس لیے امکان ہے کہ وہ اپنی بڑی بیٹی کی پاسنگ آوٹ تقریب میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔واضح رہے کہ چوہدری نثار کی دوسری بیٹی نتاشہ نثار نے بھی والد کا سر اس وقت فخر سے بلند کیا تھا جب انہوں نے بغیر سفارش کے پاکستانی وویمن باسکٹ بال ٹیم میں حصہ لے کر سارے پاکستان کو حیران کردیا تھا ۔
