تازہ تر ین

نواز شریف بارے ایک جج کا فیصلہ آنے کی دیر ہے, پھر کیا ہوگا؟ دیکھئے آئینی ماہرین کی رائے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس میں وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا فیصلہ پانچ رکنی بنچ دے گا یا پھر تین رکنی بنچ کا فیصلہ حتمی ہوگا میڈیا پر بحث بڑھ گئی مختلف قانونی ماہرین اس معاملے پر اپنی رائے دینے لگے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جسٹس (ر) شائق عثمانی نے کہا کہ 2 ججز نے فیصلہ سنا دیا۔ 3ججز نے فیصلہ کرنا ہے پانامہ کیس کا فیصلہ سناتے وقت پانچوں ججز بیٹھیں گے۔ چیف جسٹس نے اس کیس میں 5 رکنی بنچ بنایا تھا جو ابھی ٹوٹا نہیں ہے۔ جسٹس (ر) ناصر اسلم نے کہا کہ حتمی فیصلہ 5 ججز ہی کرینگے عدالت وزیراعظم کو طلب کر سکتی ہے تاہم انہیں بلانا ضروری نہیں ہے۔ پارلیمانی نظام میں پارلیمنٹ سپریم ہوتی ہے اس لئے وزیراعظم کو عدالت میں بلانا عجیب لگتا ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ 5 رکنی بنچ نے کیس سنا 2 ججز نے اپنا فائنل فیصلہ دے دیا باقی 3 ججز نے معاونت کےلئے جے آئی ٹی بنائی جس نے رپورٹ جمع کرا دی۔ اب 3 ججز اپنا فیصلہ دینگے، 2 ججز فیصلہ دے چکے، پانچوں ججز صاحبان کا فیصلہ اب ملکر پڑھا جائے گا یعنی 3 ججز میں سے ایک نے بھی خلاف فیصلہ دیدیا تو کیس کا فیصلہ نواز شریف کےخلاف ہوگا۔ وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ایک ہی مقدمے کا فیصلہ 2حصوں میں نہیں کیا جا سکتا۔ پانامہ کیس کی سماعت کے دوران عندیہ نہیں دیا گیا کہ حتمی فیصلہ پر پانچوں ججز بیٹھیں گے۔ 3رکنی بنچ الگ ہے اس کا فیصلہ پچھلے فیصلہ سے ملا کر نہیں پڑھا جا سکتا۔ وزیراعظم کے سابق وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ پانامہ کیس پر اب صرف ایک ہی 3 رکنی بنچ ہے جو حتمی فیصلہ کرنے کا مجاز ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain