لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ نور بخاری نے کہا ہے کہ وہ زندگی میں سخت فیصلے کرنے سے گریز نہیں کرتیں اور اس فیصلے پر قائم بھی رہتی ہوں۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں نور نے کہا کہ میں زندگی کو آسان بنانے کیلئے سخت فیصلے کرنے سے بھی گریز نہیں کرتی اور ایک بار کوئی فیصلہ کرلوں تو اس پر قائم رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شوہر سے الگ ہونے کا فیصلہ کسی جلد بازی میں نہیں بلکہ انتہائی سوچ سمجھ کر کیا ہے، اس لئے اب اس معاملے میں کسی قسم کی تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی اپنی مر ضی کے مطابق ہی گزاروں گی۔