تازہ تر ین

وزیراعظم کی نااہلی ، سیٹھی کی کرسی بھی خطرے میں پڑ گئی

لاہور(آئی این پی)پانامہ لیکس کیس میں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دےدیا۔ جس کے بعد نواز شریف سابق وزیراعظم ہوگئے۔ پانا مہ کے فیصلے نے جہاں نواز شریف کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا ان کی کرسی چلی گئی وہیں نجم سیٹھی کیلئے بھی مشکلات کھڑی ہوگئی ہیں۔پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی جو ایک بار پھر پی سی بی کے چیئرمین کی کرسی پربراجمان ہونے کیلئے تیاربیٹھے تھے انہیں شدید دھچکا لگا ہے کیونکہ وہ وزیراعظم نواز شریف کے قریبی تھے نوازشریف کی رخصتی کے بعد اب نیا وزیراعظم لایا جائے گا جس کے بعد ہی پی سی بی چیئرمین کا فیصلہ ہوگا۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی نااہلی سے قبل نجم سیٹھی کو بورڈ آف گورنرز کا ممبرنامزد کیا تھا ان کا یہ فیصلہ بھی عدالت میں چیلنج کیا جاچکا ہے جب اب نواز شریف وزیراعظم نہیں رہے تو پھر ان کے فیصلے پرعدالت کا کیا حکم نامہ آتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی الیکشن2013 کی نگراں حکومت میں پنجاب کے وزیراعلی رہ چکے ہیں نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی ذکا اشرف کی ہٹاکر نجم سیٹھی کو چیئرمین بنایا تھا جو عدالتی حکم کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے پر مجبور ہوئے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain