تازہ تر ین

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک اور سنجے دت میں کیا چل رہا ہے ، دیکھیے خبر

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی سالگرہ پر ان کے نام محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی روح خالص اور دل سونے کا ہے۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکارسنجے دت نے گزشتہ روز اپنی 58 ویں سالگرہ منائی۔
حمائمہ نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اور سنجے دت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے بہترین انسان قراردے دیا اور لکھاکہ یہ تصویر ہی ہمارے تعلق کی عکاس ہے۔ انہوں نے لکھا میں نے اپنی زندگی میں آپ جیسا باصلاحیت انسان نہیں دیکھا، حمائمہ نے سنجے دت کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے لکھا کہ آپ کا اپنی والدہ سے محبت کرنے کا اندازمجھے بہت پسند ہے، میں جتنے بھی لوگوں کو جانتی ہوں ان میں آپ سب سے بہترین ہیں۔
اداکارہ نے مزید لکھا آپ نے زندگی میں بہت مشکلات جھیلی ہیں لیکن ان مشکلات نے آپ کو توڑا نہیں بلکہ مزید مضبوط بنایا ہے ، میری خدا سے دعا ہے کہ آپ کی تمام مشکلات جلد سے جلد ختم ہوجائیں ، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ آپ جیسے قابل اور باصلاحیت اداکار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ، مجھے خدا سے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہئے کہ آ پ اور آپ کی فیملی ہمیشہ خوش رہیں۔
واضح رہے کہ حمائمہ ملک اور سنجے دت نے 2012 میں بالی ووڈ فلم ”شیر“ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، فلم میں ان دونوں کے علاوہ اداکار ویویک اوبروئے اور سنیل شیٹھی نے بھی اہم کردار نبھائے تھے لیکن بدقسمتی سے یہ فلم سنجے دت کے جیل جانے کے باعث مکمل نہ ہوسکی، تاہم اب اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ فلم کی شوٹنگ کا دوبارہ سے آغاز کیا جارہا ہے جب کہ یہ فلم حمائمہ کی دوسری بالی ووڈ فلم ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain