ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈاداکارہ منیشا کوائرالہ بھی اداکارہ عالیہ بھٹ کی تعریفیں کرنے لگیں۔بھارتی ذرائع ا بلاغ کے مطابق منیشا کوائرالہ نے کہا کہ عالیہ بھٹ بہت محنتی اور اچھی اداکارہ ہیں ۔ انہوں نے ان کی فلمیں ڈیئر زندگی اور اڑتا پنجاب دیکھی ہیں جس میں انہوں نے بہت اچھا کام کیا ہیاور وہ ان کی اداکاری سے بے حد متاثر ہوئی ہیں ان کی خواہش ہے کہ انہیں بھی کسی فلم میں عالیہ بھٹ جیسی فنی صلاحیتوں سے بھرپور اداکارہ کے ساتھ کام کا موقع ملے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ عالیہ مستقبل میں بہت کامیابیاں حاصل کریں گی ۔