تازہ تر ین

ویمن ورلڈ کپ میں شکست کی ذمہ دار کپتان اور ان کی ‘لابی’ قرار

لاہور(بی این پی ) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے انگلینڈ میں ہونےوالے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2017 میں بد ترین شکست کا سبب کپتان، مینیجر اور سینئر کھلاڑیوں کی لابی کو قرار دے دیا۔ہیڈ کوچ صبیح اظہر نے ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے اپنی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ارسال کردی، جس میںکپتان ثناءمیر کی توجہ ٹیم سے زیادہ اپنی انفرادی کارکردگی پر مرکوز رہی جبکہ ٹیم مینیجر عائشہ اشعر بھی کپتان کو سپورٹ کرتی رہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ہیڈکوچ صبیح اظہر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کپتان ثنائ میر اپنی قریبی دوستوں نین عابدی اور جویریہ خان پر ضرورت سے زیادہ مہربان تھیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کپتان ثنائ میر اور ٹیم مینیجر عائشہ اشعر کا رویہ ہی ٹیم کی شکست کی سب سے بڑی وجہ بنے۔ذرائع کے مطابق صبیح اظہر نے اپنی رپورٹ میں ورلڈ کپ 2021 کی تیاریوں کے لیے ’آپریشن کلین سوئپ‘ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی نئی کپتان کے تقرر کے ساتھ ساتھ ٹیم میں نئی نوجوان کھلاڑیوں کی بھی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ انگلینڈ میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ 2017 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن تھی اور اپنے تمام میچز ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم 8 ٹیموں پر مشتمل اس ایونٹ میں ا?خری نمبر پر رہی تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain