تازہ تر ین

مارا گیا تو ذمہ دار کون ؟؟

اسلام آباد (آئی این پی، مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مضبوط معیشت کے دعوے غلط ہیں ،امن وامان کی صورتحال خراب ہے ، اقربا پروری ہے ، وزیراعظم کو اس لئے مبارکباد دیتا ہوں کہ ایک جمہوری عمل مکمل کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال پاکستان میں دس لاکھ بے روزگاروں میں اضافہ ہورہا ہے ، مہنگی ایل این جی کی وجہ سے 125ٹیکسٹائل کارخانے بند ہو چکے ہیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایل این جی کی درآمد کے معاہدے کو منظر عام پر لایا جائے ،انہوں نے نوازشریف نے چار سال حکومت کی اور15سال کا معاہدہ کر لیا ، سینیٹ ، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے رجوع کیا ہے مگر کہیں ایل این جی درآمد کے معاہدے کی کاپی نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اور جمہوریت کو چلتے رہنا چاہیے ، سیاست میں شخصیات اور کسی کی ذات اہم نہیں ہوتی، مسلم لیگ (ن) نے بہت نشیب وفراز دیکھے ہیں ، 1997میں بھاری مینڈیٹ لینے والی اسی جماعت کو 2003کے انتخابات میں 16,18نشتیں ملیں ۔ پاکستان کا قرضہ 75ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے ، 70سالوں میں 40ارب جبکہ مسلم لیگ (ن) کے اس چار سالہ دور میں 40ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے ہیں کیا ہمارے ہاں سی پیک پر صرف ٹک شاپس،چائے خانے بنیں گے اور چھلیں بیچی جائیں گی کیونکہ سی پیک منصوبوں کے حوالے سے ساری لیبر تو چین سے آرہی ہے صرف اسلام آباد میں 90ہزار چینی آچکے ہیں ، دائمی خوشی اور پائیدار ترقی وہی ہوتی ہے جس سے عام آدمی کو فائدہ ہو، تجارتی خسارہ 85فیصد سے بڑھ گیا ہے ،برآمدات 25ارب ڈالر سے کم ہو کر 20ارب ڈالر رہ گئی ہیں ،درآمدات 41ارب ڈالر سے بڑھ کر 53ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں ، انتہائی خطرناک صورتحال ہے ، اللہ کرے 45دنوں میں برکت پڑے ، 60ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا دعویٰ بھی غلط ہے صرف18,20ارب ڈالر کی سی پیک کے حوالے سے سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود معاملے کو سپریم کورٹ میں لیکر گئے ، ہم تو پانامہ نامی کسی جزیرے کو جانتے بھی نہیں تھے ۔ ان کے بچوں نے خود انٹرویوز دیے اور حفاظتی اقدامات سمجھتے ہوئے کمزور بیانات شروع کردیے ، سیاست میں بروقت فیصلے اہم ہوتے ہیں ، پارلیمنٹ ٹی اوآر بنانا چاہتی تھی ، یہ خود نہیں چاہتے تھے کہ پارلیمنٹ یہ کام کرے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں جاتے ہوئے سفید کپڑوں میں ملبوس لوگ اور گاڑیاں میرا پیچھا کر رہی تھیں ،ن لیگ نے کرائے کے غنڈے بلائے ہوئے تھے جنہوں نے مجھے پر حملہ کیا ،آج جب میں نے اسمبلی میں نو منتخب وزیر اعظم خاقان عباسی کو کہا کہ آپ کوحیا اور شرم ہو نی چاہیے کہ آپ نے اس ملک کے خزانے کا ستیا ناس کر دیا ہے اور دنیا کی سب سے مہنگی ایل این جی ملک کو دی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے دو سو ارب روپے کی کرپشن کا ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروایا جسے انہوں نے رد کر دیا ہے لیکن میں ان کا پیچھا نہیں چھوڑوں گا۔ان کا کیس نیب میں ہے اور میں الیکشن کمیشن میں جاو¿ں گااور وہاں بھی ان کا پیچھا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کیپٹن صفد ر نے کہا کہ میں آپ کی گردن کاٹ دوں گا اور عابد شیر علی نے انتہائی غلیظ زبان استعما ل کی ہے اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار شریف برادران ، کیپٹن صفد ر اور عابد شیر علی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی فلو ر پر کوئی غیر پارلیمانی بات نہیں کی لیکن ن لیگ نے میرے لئے دو ہزار گنڈے بلائے ہوئے تھے جو بغیر پاس کے اسمبلی آئے ہوئے تھے۔ اسمبلی میں تقریر کرتے ہی میری طرف سپیکر کی جانب سے دو افراد کو بھیجا گیا اور کہا کہ سامنے کے دروازے سے نہ جائیں میری چور دروازے سے جائیں لیکن میں نے کہا سپیکر صاحب مر جاو¿ں گا لیکن مین گیٹ سے جاو¿ں گا۔میں نہ کہا کہ میں نہ تو چور دروازے سے سیاست کرتا ہوں نہ ہی کبھی زندگی میں ایسے چور دروازے استعمال کیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں مین گیٹ سے باہر نکلا توکرائے کے غنڈوں نے مجھ پر حملہ کیا لیکن تحریک انصاف کے دو چار ساتھیوں اور پولیس کے تعاون سے میں گاڑی میں بیٹھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگحواس باختہ ہو چکے ہیں یہ میرا فیصلہ نہیں ہے بلکہ فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے ،یہ اب ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں اگر خانہ جنگی کے لئے میری لاش سے ہوتی ہے تو میں حاضر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں حوصلہ نہیں ہاروں گا لیکن ان کی جان نہیں چھوڑوں گا۔ میں نے نواز شریف کو اکیلے ووٹ سے شکست دی ہے۔ یہ کہتے تھے کہ تم اسمبلی میں نہیں ہو گے لیکن میں آج اسمبلی میں ہوں لیکن نواز شریف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسمبلی میں ریکارڈ کروا رکھا ہے اور ایف آئی آر بھی درج کرو رکھی ہے کہ اگر میں مارا گیا تو نواز ، شہباز ، عابد شیر علی ، کیپٹن صفد ر ذمہ دار ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے سارے ساتھی جیل جائینگے ان پر نیب میں کیسز ہیں مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کی وطن واپسی سے سیاسی درجہ حرارت بڑھے گا۔ ان کا ساتھ دونگا۔ پنجاب میں ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی اپنا اپنا الیکشن لڑیں گی۔ بڑا بول نواز شریف کو لے بیٹھا آج میں اسمبلی میں بیٹھا ہوں اور وہ باہر بیٹھے ہیں۔ میں مارا گیا تواس کے ذمہ دار نواز شریف اور شہباز شریف ہونگے۔ میں اس عمر میں اب 63, 62 پر پورا اترتا ہوں۔ نوجوان تبدیلی چاہتے ہیں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں اس لئے جب عمران خان نے آصف زرداری بارے ا یک ہی جملہ بولا تو سارا مجمع اچھل پڑا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain