اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ گلا لئی سے قبل تحریک انصاف چھوڑنے والی ناز بلوچ نے عائشہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی بھی پارٹی میں کسی نے میسج نہیں کیا، جب تک پارٹی میں رہی عمران خان اور دیگر رہنماو¿ں نے مکمل عزت و احترام دیا، نہیں جانتی کہ عائشہ نے کس بنیاد پر ایسی بات کی، پارٹی میں کسی اور خاتون سے بھی کبھی نہیں سنا کہ اسے کوئی میسج آیا ہے۔