تازہ تر ین

وزارت سے انکار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، خصوصی رپورٹ) وفاقی کابینہ کے ارکان آج رات 8 بجے حلف اٹھائیں گے تاہم چودھری نثار نے حلف لینے سے انکار کر دیا ہے۔ کابینہ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا ہے۔ لیگی ارکان کے ساتھ اتحادی بھی میدان میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیشتر سابق وزراءکے پرانے عہدوں پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ چودھری نثار کو منانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ وزیراعظم چودھری نثار سے بطور وزیر داخلہ کام جاری رکھنے پر اصرار کر رہے ہیں تاہم چودھری نثار نے معذرت کرتے ہوئے شہباز شریف کی کابینہ میں شمولیت کے لئے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔ دوسری طرف حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے لئے نئی کابینہ ایک امتحان اور آزمائش سے کم نہیں ہے۔ یہ سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ کابینہ ارکان مکمل طور پر شریف برادران کی چوائس ہوگی یا منتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بھی کوئی عمل دخل ہوگا۔ کابینہ مختصر ہوگی۔ پرانی کابینہ بحال ہوجائے گی، نئے چہرے شامل ہوں گے، کچھ لوگ فارغ کئے جائیں گے۔ اس بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ قوی امکان ہے کہ نئی کابینہ آج حلف اٹھا لے گی تاکہ امور مملکت معمول کے مطابق چلائے جا سکیں۔ ذرائع کے مطابق نئی کابینہ میں اسحاق ڈار اور چودھری نثار شامل نہیں ہوں گے۔ داخلہ اور خزانہ جیسی وزارتیں نئے لوگوں کو دی جائیں گی اگرچہ چودھری نثار وفاقی وزیر نہیں ہوں گے لیکن نئی کابینہ میں ان کا عمل دخل ضرور شامل ہے۔ نئی کابینہ بارے متضاد آراءگردش کر رہی ہیں۔ ایک ذریعہ نے بتایا کہ پہلے مرحلہ پرآج صرف 6 وزراءحلف اٹھائیں گے جبکہ دوسرے حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پرانی کابینہ بحال ہوگی۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے بھی نئی کابینہ میں شمولیت سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے انہیں کوئی پارٹی کی ذمہ داری سونپی جائے۔ ایک اطلاع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی، مشیروں کی تعداد میں کمی کی جارہی ہے۔ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے منتخب ہونے کے بعد جس طرح اپنی ترجیحات ایوان میں بیان کی ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ کابینہ میں بہترین صلاحیتوں والے محنتی اور قابل لوگوں کو شامل کیا جائے۔ متعدد سابق وزراءمیں سے بعض کے محکمے تبدیل ہونے کے امکانات ہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ آج حلف اٹھانے والی کابینہ عارضی ہوگی۔ 45دن بعد شہباز شریف کے وزیراعظم بننے پر اصل کابینہ سامنے آئے گی۔
حلف داری


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain