تازہ تر ین

”وفاقی کابینہ“نواز شریف نئی مشکل میں پھنس گئے ،اہم ترین وزارت پر مسئلہ پیدا ہو گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی کابینہ کی تشکیل کوحتمی شکل نہ دی جاسکی، جس کے باعث وفاقی کابینہ کی آج ہونیوالی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد محمد نوازشریف کی زیرصدارت گورنرہاو¿س مری میں نئی وفاقی کابینہ کے ناموں کوحتمی شکل دینے کیلئے اجلاس ہوا،اجلاس میں چوہدری نثارکووزارت خارجہ، عبدلقادربلوچ کوداخلہ اور خواجہ آصف کوخزانہ،خواجہ سعد رفیق کوریلوے جبکہ باقی پہلے والی ہی کابینہ برقراررکھنے کیلئے مشاورت کی گئی۔تاہم وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت کاعمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنماءعبدلقادربلوچ اور خواجہ آصف کے درمیان وزارت داخلہ کے قلمدان پرمسئلہ پیداہوگیا۔خواجہ آصف نئی کابینہ میں وزارت داخلہ کاقلمدان سونپے جانے کے خواہشمندہے۔تاہم بعض معاملات کے باعث وفاقی کابینہ کی تشکیل کوحتمی شکل نہ دی جاسکی۔ جس کے باعث اب وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل ایوان صدر میں ہوگی۔ واضح رہے وفاقی کابینہ کی آج ساڑھے 5بجے ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی کردی گئی۔تقریب حلف برداری اب کل ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain