ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ ایکٹریس کترینہ کیف کو جانے کس کی نظر لگ گئی کہ ان کی ایک کے بعد ایک فلم فلا پ ہو رہی ہے ۔ بھارتی میڈیا رپو رٹس کے مطابق ان کی حالیہ ریلیز فلم ’جگا جاسوس‘ بھی باکس آفس پر ناظرین کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔فلاپ فلموں میں’ جگا جاسوس‘ کا چوتھا نمبر ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ان کی دیگر تین فلمیں ’فینٹم‘، فتور‘ اور ’بار بار دیکھو‘ بھی فلاپ ہوچکی ہیں۔اگرچہ فلم نے ابتدائی دنوں میں ہی 20 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا تھا لیکن بھارت میں فلم کے ہٹ ہونے کا معیار پہلے تین دنوں میں 100 کروڑ روپے کے ہندسوں سے ناپا جاتا ہے۔’ جگا جاسوس ‘ ابتدائی دنوں میں اس کا نصب حصہ بھی کما نہیں پائی اس لئے فلم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ لوگوں کو سنیماہال تک لانے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔