تازہ تر ین

شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک بار پھر چھوٹی سکرین پر حریف

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور دبنگ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گے لیکن ایک ساتھ نہیں بلکہ ایک دوسرے کے حریف بن کر۔بھارتی فلم انڈسٹری کے دو بڑے خان سلمان اور شاہ رخ کا رشتہ کچھ کھٹا اور میٹھا ہے، کبھی تو دونوں کے درمیان دشمنی اس حد تک بڑھ جاتی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی شکل دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے اور کبھی دوستی کے سارے ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک دوسرے کو بھائیوں سے بڑھ کر قرار دیتے ہیں، فی الحال بالی ووڈ کے دونوں روایتی حریفوں کے درمیان طویل عرصہ سے چلتی آرہی دشمنی گہری دوستی میں تبدیل ہوچکی ہے، لیکن اب اطلاعات ہیں کہ دونوں کی دوستی پر ایک بار پھر دشمنی کی خطرناک تلوار لٹکتی نظر آرہی ہےبھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ اور سلمان خان صرف فلموں کے ہی نہیں بلکہ ٹی وی کے بھی سپر اسٹارز ہیں اور دونوں بھارتی ٹی وی کے پروگرامز کی میزبانی کرکے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ،سلمان خان مقبول ترین شو بگ باس کے گزشتہ 8 سیزن کی میزبانی کرتے آرہے ہیں جب کہ شاہ رخ خان بھی ٹی وی پر مختلف شوز کرتے رہتےہیں، جو عوامی مقبولیت حاصل کرتے ہیں ، لیکن اب یہ دونوں اداکار ایک ہی وقت میں مختلف شوز کرتے نظر آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain