تازہ تر ین

عمران پر کوکین کا الزام مخالفین نے ثابت کرنے کیلئے نمونے حاصل کرلیے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل ۵ کے تجزیوں و تبصروں پر مشتمل پروگرام ”ضیا شاہد کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ضیا شاہد نے کہا ہے کہ عدالت کے نااہل کئے جانے کے بعد نوازشریف کا سرکاری عمارتوں میں اجلاسوں کی صدارت کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر 2 سال کی پابندی لگی تھی۔ وہ مدت پوری ہونے تک سیاست سے بالکل الگ رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف وزیراعظم بن گئے تو چودھری نثار کے وزیر خارجہ بننے کے امکانات ہیں جبکہ ایسی افواہیں بھی ہیں کہ وہ صدر بننا چاہتے ہیں۔ اگر صدر بن گئے تو ممنون حسین کی طرح فارغ بیٹھ کر موجیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ گلا لئی الزامات لگانے سے 2 دن پہلے تحریک انصاف کے جلسے میں سٹیج پر موجود تھیں، نعرے لگوائے اور تقریر کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ ایک اطلاع کے مطابق انہیں دو روز میں انہوں نے عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات کی۔ کافی دنوں پہلے انہوں نے این اے ون سے ان کو ٹکٹ دیئے جانے کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا۔ راتوں رات اس خاتون کو کیا ہو گیا سمجھ نہیں آ رہا۔ عائشہ گلا لئی ہمت و حوصلے والی خاتون ہیں، حراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سوشل میڈیا اس کا مذاق اڑا رہا ہے، اتنا کچھ میرے بارے میں کہا جاتا تو ملک چھوڑ کر بھاگ جاتا۔ یہ خاتون پہلے پیپلزپارٹی میں رہیں، مشرف حکومت میں بھی تھی۔ عمران خان کو خود بھی غور کرنا چاہئے تھا۔ 2013ءمیں ان کو بے ہودہ میسج آیا، 4 سال خیال نہیں آیا اور اسمبلی کی رکنیت بھی چلاتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عائشہ گلا لئی کی بہن ماریہ کے 2 ٹی وی انٹرویوز سوشل میڈیا پر دیکھے ہیں وہ کہتی ہیں کہ ”انہیں کے پی میں پہنا جانے والا عورتوں کا لباس سخت ناپسند ہے، ایک دفعہ میرے والدین گھر سے باہر گئے ہوئے تھے میں نے اپنے تمام کپڑے جلا دیئے اور اس وقت سے انگریزی لباس پہنتی ہوں۔ یہاں جہالت بہت ہے عورتوں کو ایسے کپڑے پہننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔“ جس خاتون کو پختون کلچر کا اتنا خیال ہے وہ سب سے پہلے اپنی بہن کو کیوں نہیں روکتی۔ انہوں نے کہا کہ عابد شیر علی سمیت نون لیگ کے دوسرے لیڈر عمران خان پر کوکین پینے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ اب اسلام آباد سے اطلاع ملی ہے کہ سیاسی مخالفین کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے خون کا نمونہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ عنقریب میڈیکل رپورٹ کے ساتھ یہ نیا سکینڈل آئے گا۔ اس کے علاوہ سیتا بائی کی بیٹی ٹیرالین جو لندن میں ہیں اور جمائمہ اس کے اخراجات برداشت کرتی ہیں۔ میرے ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان کے سیاسی مخالفین نے ان کو بھاری رقم کی پیش کش کی ہے۔ شاید ایک ہفتے میں کامیاب بھی ہو جائیں گے۔ اگر کامیاب ہو گئے تو 14 اگست سے یکم ستمبر تک اس کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ ٹیرالین اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پریس کانفرنسز کریں گی جس کا اہتمام عمران خان کے مخالفین کریں گے۔ اگر ٹیرا لین کو پاکستان لانے میں کامیاب ہو گئے تو اس کو عمران خان کے خلاف 62،63 کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ماہرقانون جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کو نااہل قرار دینے کے بعد اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کی سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا نوٹس لے اور کارروائی کرے۔ نااہل لوگ سیاسی پارٹی کے ممبر ہو سکتے ہیں لیکن کوئی عہدہ رکھنا قانون کے منافی ہے۔ الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہئے کہ نوازشریف پنجاب ہاﺅس، گورنر ہاﺅس اور جی ٹی روڈ پر کیا کر رہے ہیں۔ عدالت نے نوازشریف کو تاحیات نااہل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف نوازشریف نہیں بلکہ حسن، حسین، مریم نواز اور اسحاق ڈار کو بھی نااہل کرنا چاہئے تھا۔ دوسرے لوگوں کو نیب و ٹرائل کورٹ بھیج کر الیکشن 2018ءتک کلین چٹ دیدی جو نہیں دینی چاہئے تھی۔ فیصلہ بنیادی طور پر درست ہے لیکن ہاتھ ہلکا رکھا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عائشہ گلا لئی ثبوت دیں کہ 2013ءمیں کس نے میسج کر کے حراساں کرنے کی کوشش کی۔ ان کی اپنی بہن عالمی سکواش چیمپئن ہیں جو ملک و قوم کے لئے فحر کی بات ہے لیکن گلا لئی تو کہتی ہیں کہ ان کا ایسا کلچر ہے کہ ڈرائیور بھی نہیں رکھتے۔ پھر کہتی ہیں کہ لندن کا کلچر یہاں نافذ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی سرگرمیوں بارے الیکشن کمیشن کی توجہ دلوائی ہے اور کہا ہے کہ انہیں فوری نااہل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان عباسی شریف فیملی کے وزیراعظم بننے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ نمائندہ خبریں پشاور راشد منہاس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے عائشہ گلا لئی کے الزامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹکٹ نہ دیئے جانے پر انہوں نے عمران خان پر الزاماتت لگائے ہیں۔ گلا لئی ثبوت پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ملی ہیں کہ عائشہ گلا لئی نے ایک مہینہ پہلے امیر مقام سے ملاقات کی تھی، جس میں کوئی ڈیل ہوئی تھی۔ ملک بھر کی طرح اب پشاور میں بھی 50 کروڑ پر ان کے لین دین کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain