تازہ تر ین

پاکستانی خاتون دنیا میں نمبر ون کیسے بنی؟

اسلام آباد (آئی این پی) ہمت اور حوصلے کی ایک اور داستان رقم کرتے ہوئے پاکستان کی کوہ پیما عظمی یوسف نے گلگت بلتستان میں واقع 7 ہزار27 میٹر بلند اسپٹنگ چوٹی سر کرلی۔ عظمی یوسف یہ چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔پاکستان کی کوہ پیما عظمی یوسف کا خواب حقیقت بن گیا۔ عظمی یوسف نے 7 ہزار 27 میٹر بلند سپاٹنک چوٹی سر کرلی۔ عظمی یوسف یہ چوٹی سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئی ہیں۔ سپاٹنگ چوٹی گلگت بلتستان کے ضلع شگر میں واقع ہے۔ عظمی یوسف نے یہ کارنامہ بدھ کی صبح 9 بج کر 16 منٹ پر سر انجام دیا۔جب انہوں نے اپنی ہمت اور حوصلے سے تمام دشواریوں کو مات دے کر فلک بوس چوٹی پر پاک وطن کا سبز ہلالی پرچم لہرایا۔ چوٹی سر کرنے والی کوہ پیما عظمی یوسف کے ہمراہ واجد اللہ نگری، اصغر حسین اور یاسین بھی ٹیم کا حصہ تھے۔ عظمی یوسف اس سے قبل منگلنگ سر اور رش پیک جیسی چوٹیاں بھی سر کرچکی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain