کراچی(ویب ڈیسک عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات پر پاکستان کی نامور اداکارہ ماہرہ خان اور وینا ملک بھی میدان میں آگئیں۔پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی نے دو روز قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر سنگین نوعیت کے الزامات لگاتے ہوئے انہیں بدکردار شخص قراردیا تھا ، انہوں نے کہا تھا عمران خان خود کوفرشتہ اور پوری دنیا کو خراب سمجھتے ہیں ، عائشہ گلالئی کے اس بیان پر پورے ملک میں ہنگامہ برپا پوگیا اورعمران خان کے حامیوں نے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔عمران خان کی حمایت میں بولنے والوں میں صرف ان کے حامی نہیں بلکہ پاکستان شوبز کی نامور اداکارہ اور معروف ٹی وی اینکر وینا ملک بھی پیش پیش تھیں۔ انہوں نے عائشہ گلالئی کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں ٹویٹر پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ”بک گئی ہے یہ عائشہ گلالئی“۔
انہوں نے مزید لکھا عمران خان کو جاننے والاہر شخص اس بات کا اعتراف کرے گا کہ عمران خان شرافت اور وقار کی بہترین مثال ہیں وہ ایک بہترین شخص ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں وینا نے لکھا عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات غیر یقینی ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اس خاتون نے چند پیسوں کی خاطر اپنے اصول اور وقار کو بیچ دیا یہ پشتون کلچر اور غیرت کے خلاف ہے۔
دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے عائشہ گلالئی کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کتنی سچی ہے یا کتنی جھوٹی یہ بہت جلد پوری دنیا کے سامنے آجائے گا لیکن ضروری یہ ہے کہ ہم اس صورتحال کا سامنا کیسے کرتے ہیں۔