تازہ تر ین

وینا ملک کا عائشہ گلا لئی کیخلاف ٹویٹ الٹا پڑ گیا ،صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا

لاہور(ویب ڈیسک)رکن اسمبلی عائشہ گلالئی کی طرف سے عمران خان کے کردار پر انگلیاں اٹھانے کے بعد ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہاہے ، ایسے میں وینا ملک بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور اپنا موقف دینے کیلئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پروینا ملک نے لکھا کہ ’ ایک عورت نے اپناعزت و قار چند روپوں کی خاطر بیچ دیا، یہ پشتون کلچر اور غیرت کے منافی ہے اور ساتھ ہی عائشہ گلالئی کا ہیش ٹیگ استعمال کیا‘۔
وینا ملک کی ٹوئیٹ سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے عائشہ گلالئی کی بجائے وینا ملک کو آڑے ہاتھوں لیا اور گبرسلطان نامی صارف نے ویناملک کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہاکہ ’جی جی بالکل اور ساتھ ہی ویناملک کا ایف ایم ایچ میگزین کیلئے کرایاگیا بے باک فوٹوشیئرکردیا‘۔
اسی طرح ’روبی‘ نے ویناملک کی ایک ویڈیو شیئرکردی جس میں ویناملک دیوالی کے رنگو ں میں رنگی نیم برہنہ حالت میں موجود ہے‘۔لیکن اس سب کے باوجود ویناملک عائشہ گلالئی کیخلاف ٹوئیٹ کرنے سے باز نہ آئیں اور لکھاکہ’ بک گئی ہے یہ عائشہ گلالئی،‘اور اگلے ہی ٹوئیٹ میں صارفین کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ ’کم ازکم مجھے صحیح اور غلط میں فرق معلوم ہے ، میں اعلیٰ اخلاقیات کی مالک ہوں، میری کافی عزت ہے ، الحمدللہ، اپنے آپ کو مزید بہتربنانے کی کوشش جاری رکھوں گی ،


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain