تازہ تر ین

کرکٹ آسٹریلیااورپلیئرزمیں طویل جھگڑاختم

میلبورن ( نیو ز ا یجنسیا ں ) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان طویل جھگڑا اختتام پذیر ہو گیا اور فریقین میں معاہدہ طے پا گیا ہے۔10 ماہ سے زیادہ عرصہ قائم رہنے والے اس تنازع کے بعد کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہان کے درمیان مذاکرات میلبورن میں ہوئے، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ آئندہ 5 سال کیلئے پے ماڈل پر اتفاق ہوا ہے جو بورڈ کی جانب سے پیش کیے گئے پہلے پروپوزلز سے قطعاً مختلف ہے، معاہدے میں اس ماڈل کو ”پلیئر پیمنٹس اینڈ ریونیو شیئرنگ پرنسپلز“ کا نام دیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدر لینڈ نے کہا کہ کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ الیسٹر نکولسن نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت تمام پلیئرز کو ریونیو شیئرنگ میں شریک کیا گیا ہے، اس کے علاوہ شیڈولنگ، گراس روٹ انویسٹمنٹ کے حوالے سے ہمارے مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔واضح رہے کہ پلیئرز کے اس تنازع کی وجہ سے آسٹریلوی ٹیموں کے ٹورز متاثر ہو رہے تھے، معاہدہ طے پانے کے بعد اب دورہ بنگلہ دیش کیلیے کرکٹرز کا کیمپ آئندہ ہ فتے ڈارون میں لگے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain