تازہ تر ین

ورلڈالیون کادورہ،سکیورٹی معاملات پرحتمی فیصلہ

لاہور( نیوزایجنسیاں) ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سکیورٹی معاملات پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا وفد ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی سربراہی میں وزیر قانون رانا ثنا اللہ سے آج ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں آئی جی پنجاب عارف نواز بھی شریک ہو نگے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات ورلڈ الیون ٹیم کو سکیورٹی دینے کے حوالے سے نہایت اہمیت کے حامل ہے۔ ملاقات میں سیکورٹی دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ سامنے آسکتا ہے۔ سیکورٹی کلیئرنس ملی تو پی سی بی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ آگاہ کرے گا جس کے بعد ورلڈ باڈی غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے پر آمادگی ظاہر کرے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain