تازہ تر ین

سٹیج معاشرے کی اصلاح کےلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے

لاہور(شوبز ڈیسک) نامور کامیڈین افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کےلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ،لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیر کر جو خوشی حاصل ہوتی ہے اسے لفظوں میںبیان نہیں کیا جا سکتا ۔ ایک ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے افتخار ٹھاکرنے کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل آہستہ آہستہ اپنی ثقافت سے دور ہو رہی ہے اس لئے میری تجویز ہے کہ نئی نسل کو اعلیٰ تعلیم دینے کے ساتھ اپنی ثقافت سے بھی روشنا س کرایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ اسٹیج کا پلیٹ فارم معاشرے کی اصلاح کے لئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے ہماری اس طرف توجہ ہی نہیں ہے ۔اسکرپٹ لکھنے والوںکو معاشرے کے سلگتے ہوئے مسائل کو بھی موضوع بنانا چاہیے تاکہ عام عوام کو بھی اس سے آگاہی حاصل ہو سکے ۔

افتخار احمد نے کہا کہ مجھے کامیڈین اداکار ہونے پر فخرہے اور جب تک میری زندگی ہے لوگوںکے چہروںپر ہنسی بکھیرتا رہوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain