تازہ تر ین

کیا چھوٹے کپڑے پہننا گناہ ہے؟‘ مومنہ کا سوشل میڈیا پر سوال

کراچی(شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن عائشہ گلالئی کی بہن کے حق میں میدان میں آ گئیں۔ گلوکارہ نے عورتوں کے حق میں آوازاٹھاتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی سوچ نے ان کو پریشان کر دیا ہے۔صرف پہناوے کی بنا پر کسی عورت کو کیسے جانچا جا سکتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ”نیکر پہنا کب جرم بن گیا ؟۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ ہمارے معاشرے کے مرد عورتوں کو کیسے جانچتے ہیں“۔یاد رہے کہ عائشہ گلا لئی نے عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس میں اہم انکشافات کیے تھے جس کے بعد عائشہ گلالئی کی بہن جوکہ اسکواش چیمپئن ہیں انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مومنہ مستحسن کی اس ٹویٹ پر ان کو بھی عوام کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain