لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ مومنہ مستحسن کی شادی چندماہ بعد ہوگی جس کی فائنل ڈیٹ کا اعلان محرم الحرام کے بعد کیا جائے گا۔ مومنہ مستحسن کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ گانے کے بعد بہت زیادہ شہرت حاصل کرچکی جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پران کے حوالے سے کچھ نہ کچھ چلتا رہتا ہے۔گزشتہ دنوں علی ظفر کے بھائی دانیال ظفر کے ساتھ ان کی منگنی کے حوالے سے بھی خبریں آئیں لیکن گلوکارہ کی طرف سے اس کی تردید کر دی گئی لیکناب چندروز قبل ان کی پاکستانی نژاد امریکی بینکر علی نقوی کے ساتھ باقاعدہ منگنی ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے کراچی میں ہونے والی ایک تقریب میں دونوں نے ایک دوسرے کو منگنی کی انگوٹھی پہنائی جس کے بعد مومنہ نے منگنی کی تصاویر خود ٹویٹر پر شیئر کی ۔مومنہ نے لکھا ہے کہ میری علی نقوی کے ساتھ ملاقات تقریباً ایک ماہ قبل ہوئی تھی جس کے بعد ہماری فیملیز نے ایک دوسرے کو دیکھا اورسمجھاجس کے بعدہماری منگنی ہو گئی۔
مومنہ کا کہنا ہے کہ ہر شخص کو اپنی نجی زندگی رکھنے کا حق ہے اسی لئے میں اپنی منگنی کو صرف فیملی اورقریبی لوگوں تک محدود رکھنا چاہتی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مومنہ کی شادی چند ماہ تک متوقع ہے۔