تازہ تر ین

شاہ رخ اور انوشکا کی فلم ”جب ہیری میٹ سجل“ کی باکس آفس پر سنچری

ممبئی (شوبزڈیسک)کنگ خان اور انوشکا شرما کی نئی فلم ‘جب ہیری میٹ سجلنے باکس آفس پرسنچری کرلی ہے۔بالی ووڈ ڈرامہ فلمجب ہیری میٹ سجلنے اپنی ریلیز سے اب تک بھارت سمیت دنیا بھر سے 110.04کروڑ کا کما لیے۔فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرما کی جوڑی کو شائقین کی جانب سے بیحد پسند کیا جا رہا ہے۔ امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ خان اور انوشکا شرمامرکزی کردار میں نظر آئیں گے جس میں شاہ رخ خان ایک ٹور گائیڈ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔واضح رہے یہ تیسرے بار ہے کہ کنگ خان اور انوشکا شرما ایک ساتھ کام کررہے ہیں جبکہ اس سے قبل بھی ‘رب نے بنادی جوڑیاور ‘جب تک ہے جاںمیں انوشکا شرما اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بیحد پسند کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان اور انوشکا شرما کی فلمجب ہیری میٹ سجل اپنی ریلیز سے اب تک بھارت میں تو کوئی خاص بزنس نہ کرسکی لیکن بھارت سے باہر کامیاب ہوگئی ہے تاہم امید کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں اسکے بزنس میں مزید اضافہ ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain